Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت جانا ثبوت ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو اہمیت دیتا ہے، وزیرخارجہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت جانا ثبوت ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو اہمیت دیتا ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت روانگی سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا بھارت جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایس سی او اور اس کی رکنیت کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایس سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کا منتظر ہوں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات ، خطے اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ایس سی او وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج سے بھارت کے شہر گووا میں شروع ہوگا۔ ایس سی او کے رکن ممالک میں چین ،پاکستان، بھارت، روس، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *