Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چوہدری شجاعت ہی ق لیگ کے سربراہ رہیں گے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چوہدری شجاعت ہی ق لیگ کے سربراہ رہیں گے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ ق کا سربراہ برقرار رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے آئین میں ترمیم کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے دوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے۔

ق لیگ کے آئین میں ترمیم کی چوہدری وجاہت کی درخواست الیکشن کمیشن نے خارج کر دی۔

چوہدری وجاہت حسین نے 26 جنوری کو پارٹی کے آئین میں ترمیم کی تھی اور آئینی ترمیم کے تحت صدر کی مدت کو کم کرکے دو سال کر دیا تھا۔ چوہدری وجاہت حسین نے آئینی ترمیم کرکے نیا انٹرا پارٹی الیکشن کروا دیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *