Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان میں القاعدہ اور ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کا انتہائی مطلوب اور سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

دہشتگرد اقبال عر ف بالی کھیارہ پولیس پر حملے کے بعد جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ساتھی سمیت فتح موڑ کے قریب ہلاک ہوا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی 26 وارداتوں میں خیبرپختونخواہ اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اقبال عرف بالی کھیارہ کی زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے1 کروڑ 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کر رکھا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اقبال عرف بالی کھیارہ سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں اور اہل تشیع مکتب سے تعلق رکھنے والے افراد کوتاوان کی غرض سے اغوا کے 21 جبکہ ملتان پولیس کو 5مقدمات میں مطلوب تھا۔

ڈیرہ پولیس حکام کے مطابق اقبال عرف بالی حالیہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹراما سنٹر خود کش دھماکے میں بھی ملوث تھا جبکہ وہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *