Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کیخلاف مقدمے کیلئے ویمن پولیس اسٹیشن میں ایک اور درخواست دائر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کیخلاف مقدمے کیلئے ویمن پولیس اسٹیشن میں ایک اور درخواست دائر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمے کیلئے ویمن پولیس اسٹیشن لٹن روڈ میں درخواست دائر کردی گئی۔

یتیم بچیوں کے ادارے کاشانہ ویلفئیر ہوم ٹاؤن شپ کی سپرٹنڈنٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ یتیم بچیوں کو چائلڈ ابیوز کیلئے استعمال کیا جاتا تھا، غیر اخلاقی سرگرمیوں میں شامل نہ ہونے پر ادارے کا فنڈ روکا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحریری درخواست دی، سرکاری افسران نے عمران خان کے حکم پر بچیوں کے کھانے پینے کا بجٹ بند کردیا۔
کاشانہ ویلفئیر ہوم ٹاؤن شپ کی سپرٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار عمران خان امانت میں خیانت کے مرتکب ہوئے، عمران خان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *