اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کے گواہ عون چوہدری نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ دونوں کی شادی کی تقریب اور نکاح فراڈ پر مبنی تھا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے دورانِ عدت نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عون چوہدری اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پہنچے۔ سینئر سول جج نصر من اللہ کے روبرو وکیل رضوان عباسی نے عون چوہدری کا بیان قلمبند کروایا۔
عدالت میں شناختی کارڈ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرا نام عون چوہدری ولد حاجی اللہ بخش، عمر سال اور قوم گجر ہے۔ میں ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر رہا ہوں اور لاہور کا رہائشی ہوں۔ عون چوہدری سے حلف لیا گیاجس کے بعد انہوں نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں عون چوہدری عمران خان کا پرسنل اور پولیٹیکل سیکرٹری تھااور عمران خان کے انتہائی قریب تھا۔

Leave a Reply