Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران کے پاؤں نہیں دماغ پر دباؤ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران کے پاؤں نہیں دماغ پر دباؤ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو چیلنج کیا ہے کہ عدالت جا کر جس جس سے خطرہ ہے ثبوت دو ورنہ اپنا منہ بند کرو۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ فارن ایجنٹ بہروپیا ہے حالات کے مطابق اسکرپٹ اور حلیہ بنالیتا ہے، گرفتاری کے ڈر سے چارپائی کے نیچے اور ضمانت خارج ہونے کے ڈر سے ویل چئیر کا ڈرامہ، فارن ایجنٹ تمہارے پاؤں پہ دباؤ نہیں تمہارے دماغ پہ سازشی دباؤ ہے ، وہیل چئیر پر بیٹھ کر الزام نہیں عدالت جاکر تمہاری جان کو جس جس سے خطرہ ہے ثبوت پیش دو ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تمہیں خطرہ اب صرف فارن فنڈنگ، توشہ خانہ ، ٹیرین کیس سے ہے اِس لئے گولی ، پلستر، ڈبے، ویل چئیر اور الیکشن کا بہانہ ہے ، عدالت بلائے تو گولی ، پلستر ، معذوری ، بالٹی ڈبہ اور اب ویل چئیر

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلے اپنی حکومت ہٹانے کا ملبہ امریکہ پر ڈالا، سائیفر کا ڈرٹی کھیل کھیلا، پھر امریکہ سے معافی مانگ کر جنرل باجوہ، پھر آصف زرداری اور پھر محسن نقوی پر ملبہ ڈالا، چار سال کی ناکامیوں، اسمبلیاں توڑنے کا ملبہ جنرل باجوہ پر ڈالا.

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو گھروں سے نکالنے سے پہلے خود تو گھر سے باہر نکلو ڈرپوک، پہلے کالی بالٹی سے منہ تو باہر نکالنے کا اعلان کرو پھر قوم کو باہر نکالنے کا اعلان کرنا، چیف جسٹس کی تصویر پہ جوتے مارنے کے لئے بھی باہر نکلنے کی کال تم نے دی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *