کراچی میں چور نے نابینا مؤذن سے لوٹا گیا فون رائیڈر کے ذریعے واپس بھجوا دیا۔
گلستان جوہر میں واقع ایک مسجدکے بصارت سے محروم مؤذن کودھوکے سے چوری کیا جانے والا موبائل فون واپس مل گیا۔ واقعہ کی تفصیلات میڈیا پر آنے کے بعد چور نے موبائل فون رائیڈر کے ذریعے واپس بھجوا دیا اور رقم بھی واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
ملزم نے یکم مئی کو نابینا مؤذن اور نعت خواں قاری محمد امجد کو دھوکہ دے کر موبائل فون چوری کرلیا تھا۔ بائیک رائیڈر نے موبائل فون مسجد کے چوکیدار کے حوالے کرتے ہوتے بتایا کہ گلشن اقبال سے رات گئے حسن لیاقت نامی شخص نے رائیڈ بک کروائی تھی۔ رائیڈ بک کروانے والے شخص نے جامعہ دارالہدی میں قاری امجد کو موبائل فون دینے کا کہا۔ جامعہ دارالہدی پہنچ کر جب موبائل قاری امجد کے حوالے کیا تو واقعے کا علم ہوا۔

Leave a Reply