Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کے پی میں بھرتی پی ٹی آئی کے 1300 سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیخلاف تحقیقات کی تیاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کے پی میں بھرتی پی ٹی آئی کے 1300 سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیخلاف تحقیقات کی تیاری

پشاور: خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے تحریک انصاف کے گزشتہ دور میں بھرتی 1300 سے زائد سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس ریاستی اداروں کے خلاف استعمال ہونے پر تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سےرجوع کرلیا۔

صوبائی محکمہ اطلاعات کی جانب سے ایف آئی اے کو ارسا ل کردہ درخواست میں سرکاری خزانہ سے بھرتی سوشل میڈیاانفلوئنسرز کے ذاتی اکاؤنٹس ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف استعمال کےحوالے سے کہا گیا ہے کہ ان سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام سکیم کے تحت بھرتی 1109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو حکومتی اقدامات کی تشہیر کیلئے بھرتی کیا گیا تاہم اطلاعات کے مطابق بیشترسوشل میڈیا انفلوئنسرز نے ذاتی اکاؤنٹس سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلائی اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق تحریک انصاف دور میں بھرتی سوشل میڈیاانفلوئنسرز کو تنخواہوں اور دیگرمدات میں مجموعی طور پر 24 کروڑ 26 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ کئے گئے جبکہ دیگر اخراجات ان کے علاوہ ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *