Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹڈاپ اسکینڈل؛ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹڈاپ اسکینڈل؛ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

کراچی: ایف آئی اے نے ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا کو ریکارڈ کے ہمراہ پیر کو کراچی میں طلب کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق اربوں روپے کے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل میں 8 مئی کوسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کیا گیا ہے، ایف آئی اے کے جاری نوٹس میں سابق وزیراعظم کوتمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سابق وزیر اعظم کو ایف آئی اے ملتان کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، سابق وزیراعظم کو متعلقہ عدالت نے 18 دسمبر 2014 سے حاضری سے استشنی جاری کررکھا ہے۔
یوسف رضا گیلانی پر ایف آئی اے کراچی میں کرپشن کے ٹڈاپ میگا اسکینڈل میں تین مقدمات درج ہیں، مقدمات کے مطابق ٹڈاپ میگا اسکینڈل میں مبینہ طور پر1 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزامات ہیں۔

ٹڈاپ جعلی ریبیٹ اسکینڈل میں متعدد کمپنمیوں سمیت مختلف افراد پر 70 سے زائد مقدمات 2013 میں درج کئے گئے تھے، اسکینڈل میں پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم بھی نامزد تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *