Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ججز کو استحقاق کمیٹی میں بلانے کا فیصلہ اچھی مثال نہیں ہوگی، خرم دستگیر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ججز کو استحقاق کمیٹی میں بلانے کا فیصلہ اچھی مثال نہیں ہوگی، خرم دستگیر

لاہور: وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ججز کو استحقاق کمیٹی میں بلانے کا فیصلہ کوئی اچھی مثال نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کو الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست کے قانونی پہلوؤں کو پرکھنا ہو گا۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں اینکر رحمان اظہر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کو استحقاق کمیٹی میں بلانے کا فیصلہ کوئی اچھی مثال نہیں ہو گی، ہم صرف ججز کے فیصلوں پر بحث کر رہے ہیں۔

انہوں نے ماضی میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی غلطی کے نتائج عوام نے بھگتے ہیں، نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ نا انصافی پر مبنی تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے عدالت میں نظر ثانی کی ایک درخواست دائر کی ہے ، عدالت کو الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست کے قانونی پہلوؤں کو پرکھنا ہو گا۔

خرم دستگیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہماری توقع ہے کہ عدالت کہے گی کہ فل کورٹ تشکیل دیا جا رہا ہے۔ فل کورٹ کا فیصلہ ہم سب کے لیے قابل قبول بھی ہو گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں بیک وقت الیکشن ہونا چاہیے، ملک بھر میں بیک وقت انتخابات پر کسی حد تک پی ٹی آئی کا بھی اتفاق ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *