Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کشمیر پر پاکستان کا اصولی مؤقف شنگھائی تنظیم رکن ممالک کے سامنے رکھا، بلاول – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کشمیر پر پاکستان کا اصولی مؤقف شنگھائی تنظیم رکن ممالک کے سامنے رکھا، بلاول

کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کا اصولی موقف رکن ممالک کے سامنے رکھا، پاکستان کی کشمیر سے متعلق اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بھارت میں منعقد شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان میں پریس کانفرنس کےدوران انہوں نے بتایا کہ بھارت کی سرزمین پر کشمیر کاز کو اجاگر کیا، بھارتی عوام میں کشمیر سے متعلق یکطرفہ بیانیہ چل رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی کوشش ہے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیا جائے، بی جے پی آر ایس ایس کے پروپیگنڈہ کا جواب دیا، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر پر بھارت اپنا یکطرفہ فیصلہ واپس نہیں لیتا تو بات نہیں ہوگی، بھارت کی تنقید کے پیچھے ان کا اپنا عدم اعتماد کا حساس ہے،

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کے لوگ رکن قومی اسمبلی بھی بنتے ہیں، حیرانگی ہوئی بی جے پی کسی مسلمان کو اسمبلی میں نہیں آنے دیتی، پاکستان میں اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔

انہوں کا کہنا تھا کہ جس سے بھی ملاقات ہوئی اس نے سی پیک منصوبے کی تعریف کی، بھارت کے سوا ایس سی او کارکن ہر سی پیک کی تعریف کرتا ہے، دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو دنیا نے پہنچانا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کی بحالی نہیں تھا کیونکہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *