اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم نے بامعنی مذاکرات کیے ہیں اور اس معاملے میں کوئی تاخیر نہیں کی گئی، مسئلے کا حل بات چیت سے نکلے گا لہذا عدالت مزید وقت دے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے واضح کیا کہ ہم ایک بار پھر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہتے، ملک میں اس وقت سیاسی کھینچا تانی کا ماحول ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردیں اُس کے باوجود معاہدہ نہیں ہوسکا۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے وسیع مفاد میں چند ہفتے صبر کرلیں، انتخابات چودہ تاریخ یا اُس کے دس دن بعد کیوں ضروری ہیں؟ جبکہ مذاکرات میں ہم نے لچک بھی دکھائی ہے جس کا مقصد سیاسی مفاہمت کی کوشش تھا۔

Leave a Reply