اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے نام پر آئیں بائیں شائیں کررہی اور کوئی لچک نہیں دکھا رہی۔
سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے ہماری تجاویز پر غور ہی نہیں کیا جبکہ ہم قانون میں ترمیم، قومی اسمبلی واپس جانے، نگراں حکومت اور نتائج کو تسلیم کرنے تک کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی بات پر اڑی ہوئی ہے اور آج بھی سپریم کورٹ میں حکومتی نمائندوں نے کوئی نہیں بات نہیں کی، اب تو اُن کے بینچز کی طرف سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی اور تکبر والی باتیں کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply