Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سرکاری اراضی قبضہ کیس، عثمان بزدار نے اینٹی کرپشن سے 7 دن کی مہلت مانگ لی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سرکاری اراضی قبضہ کیس، عثمان بزدار نے اینٹی کرپشن سے 7 دن کی مہلت مانگ لی

لاہور: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار نے اراضی کیس میں جواب جمع کرنے کے لیے اینٹی کرپشن پنجاب سے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔

سابق وزیر اعلیٰ سرکاری اراضی کیس پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کے سامنے تفتیش کیلیے پیش ہوئے، جہاں تفتیشی ٹیم نے سوالنامہ اُن کے حوالے کیا۔

سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے جواب جمع کرانے کیلیے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔
واضح رہے کہ عثمان بزدار کیخلاف میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کی 2 کنال 5 مرلہ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کا مقدمہ درج ہے، جس پر اینٹی کرپشن نے انہیں طلب کیا تھا۔

عثمان بزدار کے مہلت مانگنے پر اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ کو جواب جمع کرانے کیلیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *