Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چینی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چینی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام: چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

سرکاری ٹی وی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا سرکاری دورہ کررہے ہیں، وہ اسلام آباد میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہیں۔

سہ فریقی اجلاس کی میزبانی کررہا ہے جس میں افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے اور یہ اجلاس ہفتہ 6 مئی کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے اور وہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ افغان وفد میں قائم مقام افغان وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیز اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

افغان وزیرخارجہ کے دورے کے دوران دوطرفہ اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام افغان وزیر خارجہ کا دورہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے سیاسی تعلقات کے عمل کا تسلسل ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *