Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سشمیتاسین تلوار بازی میں مہارت کیوں حاصل کر رہی ہیں؟ ویڈیو وائرل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سشمیتاسین تلوار بازی میں مہارت کیوں حاصل کر رہی ہیں؟ ویڈیو وائرل

ممبئی: سابق عالمی ملکۂ حسن اور بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ سشمیتاسین ان دنوں تلوار بازی کی تربیت حاصل کر رہی ہیں جس کی ویڈیو انھوں نے خود سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

حال ہی میں دل کے عارضے سے جنگ جیتنے والی نازک اندام سشمیتا سین تیز دھار تلوار کے ساتھ بھارت کے مقبول مارشل آرٹ کلاری پیاٹو کی تربیت لیتی نظر آرہی ہیں۔

سشمیتا کی جنون اور بہادری سے بھرپور اس مشق کا مقصد ویب سیریز آریہ میں اپنے ایک کردار کی تیاری کرنا ہے۔ سشمیتاسین جلد ویب سیریز آریہ کی تیسری قسط میں نظر آئیں گی۔

معروف بالی ووڈ اداکارہ نے تلوار بازی کی مشق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے ٹرینر سنیل کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔ “آپ حیرت انگیز ہیں سر‘‘۔

خیال رہے کہ سشمیتا سین رواں سال کے آغاز میں آریہ کی شوٹنگ کے دوران ہی دل کا دورہ پڑنے کے سبب اسپتال میں زیر علاج رہی ہیں تاہم صحت یابی کے بعد وہ دوبارہ اپنے کام میں جُت گئیں۔

آریہ 3 کے علاوہ سشمیتا سین ایک اور ویب سیریز تالی میں بھی نظر آئیں گی جس میں وہ ٹرانس جینڈر کارکن گوری ساونت کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس سیریز کے ہدایت کار مراٹھی فلمساز روی یادیو ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *