Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹی ٹی پی گوہر گروپ کے دہشتگرد سیکیورٹی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے پر مجبور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹی ٹی پی گوہر گروپ کے دہشتگرد سیکیورٹی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے پر مجبور

اسلام آباد: دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے ثمرات سامنے آنے لگے، ٹی ٹی پی گوہر گروپ کے دہشتگرد سیکیورٹی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے ہر مجبور ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں دہشت گردوں کا سرغنہ حمید اللہ عرف گوہر بھی دہشت گرد کارروائیاں ترک کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آگے سرنڈر ہونے پر تیار ہے۔

گوہر گروپ اندرونی ٹُوٹ پُھوٹ کا شکار ہے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے باعث دہشت گرد گوہر اپنے ماتحت دہشت گردوں کا اعتماد کھو بیٹھاہ ے۔ بڑھتی ہلاکتوں، مالی مسائل اور اندرونی اختلافات کے باعث گوہر گروپ کے مزید دہشتگرد بھی سیکیورٹی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہیں۔

دہشتگرد گوہر کا محسود دہشتگردوں خصوصاً شفیر اللہ گروپ پر اُسکو بدنام اور قتل کی سازش کا الزام ہے۔ دہشت گرد گوہر مقامی عمائدین سے اپنے سرنڈر کے لیے امداد کا خواہاں ہے۔

سیکیورٹی ادارے اپنی شب و روز کاوشوں سے دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *