Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
’عمران میڈیا پریڈیٹر‘ کا 4 سالہ گند رفتہ رفتہ صاف ہو رہا ہے، وزیراطلاعات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

’عمران میڈیا پریڈیٹر‘ کا 4 سالہ گند رفتہ رفتہ صاف ہو رہا ہے، وزیراطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’عمران میڈیا پریڈیٹر‘ کا 4 سالہ گند رفتہ رفتہ صاف ہو رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے آزادیٔ صحافت کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے 7 درجے بہتر ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو زدو کوب، اغوا کرنے، گولیاں مارنے، پسلیاں توڑنے، لفافہ، بکاؤ کہنے، غلیظ کردار کشی کی مہم چلانے والا دور آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے جس کا عالمی سطح پر اعتراف بھی ہو رہا ہے ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ماتھے پر لگا ’ میڈیا پریڈیٹر‘ کا بدنما داغ دھونے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ’عمران میڈیا پریڈیٹر’‘ کا 4 سال کا ڈالا گند رفتہ رفتہ صاف ہورہا ہے، الحمدللہ ۔ پاکستانی قوم اور میڈیا کو مبارک پیش کرتی ہوں کہ میڈیا انڈیکس میں پاکستان بہتر ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ایک سال میں میڈیا کے حوالے سے پیش رفت ہونا خوش آئند ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد میڈیا فریڈم انڈیکس میں بہتری کی ایک اور نیک نامی پاکستان کو ملی۔ رائے اور صحافت کی آزادی کی جدوجہد کرنے، صعوبتیں اور ظلم برداشت کرنے والے صحافیوں اور تنظیموں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کے تعاون و رہنمائی میں بہتری کا یہ سفر جاری رکھیں گے ۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ میڈیا فریڈم انڈیکس میں 7 درجے بہتری اختلاف رائے برداشت کرنے کا ثبوت ہے۔ آر ایس ایف کی رپورٹ بتارہی ہے کہ موجودہ حکومت میڈیا سے متعلق جمہوری رویے پر کاربند ہے ۔ 7 درجے بہتری ثبوت ہے کہ ہماری سمت درست اور نیت بہتری کی جانب ہے ۔ یہ رپورٹ جمہوری عوامی حکومت اور غیرجمہوری مسلط حکومت کے درمیان فرق بتاتی ہے ۔ اِن شا اللہ میڈیا اور اظہار رائے کے آئینی حقوق کو مزید تقویت دینی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2022ء میں عمران خان کو میڈیا پریڈیٹر قرار دیاگیا تھا ۔ اس سیاہ دور حکومت کے آخری سال میں میڈیا انڈیکس میں پاکستان 12 درجے نیچے گیا۔ ’عمران پریڈیٹر‘ کے 4 سال کے دور میں 18 درجے پاکستان پریس فریڈم انڈیکس میں نیچے گیا ۔ صرف ایک سال میں وزیراعظم شہبارشریف کی قیادت میں پاکستان کی انڈیکس میں 7 درجے بہتر ہوئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *