Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کوئٹہ میں آٹے اور چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کوئٹہ میں آٹے اور چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں آٹے اور چینی کی قیمت میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 100 روپے تک پہنچ گیا جب کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے فلور ملز مالکان اور ڈسٹری بیوٹرز بھی پریشان ہوگئے۔

فلور ملز مالکان کا مؤقف ہے کہ طلب کے مطابق گندم فراہم نہیں کی جا رہی اور یہی صورت حال رہی تو 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 600 روپے تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

علاوہ زیں شہر میں چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ نئے ریٹس کے مطابق چینی فی کلو 130روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *