Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وفاقی حکومت نے 227 ارب کے 6 ترقیاتی منصوبے منظور کرلیے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وفاقی حکومت نے 227 ارب کے 6 ترقیاتی منصوبے منظور کرلیے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 227 ارب کے ترقیاتی منصوبے منظور کرلیے۔ منصوبوں کی منظوری سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت ہونے والے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی ) کے اجلاس میں 227 ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں 10.96 ارب روپے کے نیشنل آئل سیڈ اینچنٹمنٹ پروگرام کی منظوری دی گئی، جب کہ 110.7 ارب روپے مالیت کا خیبر پختونخواہ دیہی سرمایہ کاری اور ادارہ جاتی معاونت کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا۔
سی ڈی ڈبلیو پی نے منگلا ڈیم پراجیکٹ کی توسیع کا منصوبہ بھی منظور کرلیا جس پر 96 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دانش اسکولوں کے قیام کے منصوبے اور راول جھیل میں گرنے والے گندے پانی کو ٹریٹ کرنے کے لیے 6.07 ارب روپے مالیت کے تین سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور متعلقہ سیوریج سسٹم کی بھی منظوری دی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *