Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی اسلام آباد ریلی کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی اسلام آباد ریلی کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلے کا حکم

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے دارالحکومت میں ریلی نکالنے کی اجازت سے متعلق درخواست میں حکم دیا ہے کہ ڈی سی قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اظہار یک جہتی کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے 6 مئی کی ریلی کے لیے این او سی جاری کرنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی۔

دوران سماعت وکیل نے درخواست کی کہ پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔ ڈی سی کو احکامات دیے جائیں کہ وہ آئی جی کو ریلی کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کریں۔ این او سی کے لیے ڈی سی سے رجوع کیا گیا مگر انہوں نے انکار کر دیا۔ عدلیہ سے اظہار یک جہتی کے لیے پی ٹی آئی نے ہفتے کو ملک بھر ریلیاں نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی کی ریلی آزادیٔ اظہار سے وابستہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر قانون کے مطابق درخواست کو دیکھ کر فیصلہ کریں۔ عدالت نے ہدایت کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *