Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
منٹوں میں ضمانتیں دینے کے دہرے معیار کو ختم کرنا ہوگا، وزیر اعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

منٹوں میں ضمانتیں دینے کے دہرے معیار کو ختم کرنا ہوگا، وزیر اعظم

لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منٹوں میں درجنوں مقدمات میں ضمانتیں دینا دہرا معیار ہیں جسے کوئی پسند نہیں کرے گا اور نہ ہی یہ معاشرے کے لیے سود مند ہیں۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے اور عدل و انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے اور یہ سب کو دکھائی دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بلادستی کا سب کو احترام کرنا ہوگا، پارلیمنٹ کی بالادستی کا سب کو احترام کرنا ہوگا، پارلیمنٹ آئین میں دیے گئے اختیار سے متعلق اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماضی قریب میں اپوزیشن کو جیلوں میں بھجوایا گیا مگر آج دن رات عدالتیں درجنوں ضمانتیں دے رہی ہیں، یہ ایک ایسا دہرا معیار ہے جسے کوئی بھی پسند نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمان ملکر ملک کی خدمت کریں کیونکہ محاذ آرائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *