Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال اوران کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال اوران کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال اوران کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مدعی سجاد شاہ کے مطابق پی ٹی آئی کے 27 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈونگی گراﺅنڈ سمن آباد میں جلسہ کی ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران میاں اسلم اقبال کے قریبی ساتھیوں محمد ندیم ، علی عمران اور 6 نامعلوم افراد مجھے گراﺅنڈ کے اندر لے گئے۔

سجاد شاہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے بتایا کہ میری تلاشی لی پرس، موبائل فون ، شناختی کارڈ اپنے پاس رکھ لیا جبکہ ملزمان محمد ندیم ، علی عمران اور 6 نامعلوم افراد نے تشدد کرتے ہوئے کپڑے پھاڑے اور نیم برہنہ کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
سمن آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال، ندیم، علی عمران اور چھ نامعلوم افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *