لاہور: وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے بجلی کی قیمتوں میں آنیوالے مہینوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں۔
وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ 220 کلو میٹر پر محیط15ارب روپے کی لاگت سے تھر مٹیاری ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی ہے، آئندہ ملک میں امپور ٹڈ وسائل سے بجلی پیدا نہیں کی جائے گی، موجودہ حکومت نے ایک سال کے دوران سسٹم میں 3ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ہے، رواں ماہ کے دوران وزیر اعظم جیونی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کریں گے۔

Leave a Reply