Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد، ایس ایچ او پر اپنے ہی تھانے میں مقدمہ درج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد، ایس ایچ او پر اپنے ہی تھانے میں مقدمہ درج

لاہور: ایس ایچ او سبزہ زار کے خلاف اپنے ہی تھانے میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد، حبس بے جا اور دھمکیوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ یاسر انور نامی وکیل کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں ایس ایچ او سمیت سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور دیگر کانسٹیبل نامزد ہوئے ہیں۔

مدعی مقدمہ نے موقف اپنایا ہے کہ ایس ایچ او نے یکم مئی کو ریلی کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا، ایس ایچ او نے ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ تھانے آنے والے وکلاء کو محبوس کرلیا، پولیس اہل کاروں نے تھانے کے باہر جمع افراد پر لاٹھی چارج بھی کیا۔

مدعی کے مطابق ملزمان پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب حکام نے کہا ہے کہ مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش جاری ہے، میرٹ پر کارروائی ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *