Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دوران لینڈنگ ٹائر پھٹنے سے پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دوران لینڈنگ ٹائر پھٹنے سے پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

لاہور: دمام سے لاہور آنیوالا پی آئی اے کا طیارہ دوران لینڈنگ ٹائر پھٹنے سے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

گزشتہ رات دمام سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 248 کا کمزور ٹائر لینڈنگ کے دوران پھٹ گیا جس کے باعث طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ٹائر لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرانے پر ٹائر مزید خراب ہوگیا، پی آئی اے کے کپتانوں نے طیارے کو خراب ٹائر تبدیل کیے بغیر اڑانے سے انکار کردیا۔
طیارے کے ٹائر تاحال تبدیل نہ ہونے کے باعث آج صبح ریاض جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوگئی، پرواز کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا، طیارے کے ٹائر تبدیل کرنے کے لیے نئے ٹائر کراچی سے لاہور لائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے طیاروں کے ٹائر خراب ہونے کا معاملہ آئے روز پیدا ہورہا ہے، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے دوران یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے جہاز کے ٹائر تبدیل کردیے جائیں گے، اس سلسلے میں پی آئی اے انجینئرز نے کام شروع کردیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *