Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی کیلیے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہرچیز کھیل ہے، وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی کیلیے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہرچیز کھیل ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لیے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہرچیز کھیل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے جس طرح بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون اجلاس میں پاکستان کی شرکت کو متنازع بنانے کی کوشش وہ پریشان کن ہے تاہم اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ماضی میں بھی ملک کی خارجہ پالیسی کے مفادات کونقصان پہنچانے میں کوئی عار محسوس نہیں کی تھی۔ اقتدار میں رہ کر بھی وہ یہ کرچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے لیے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *