لاہور: اداروں کے افسران پر الزامات کے بعد حکمران اتحاد نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا گرین سگنل دے دیا۔
عمران خان کے اداروں کے افسران اور حکمران جماعت پر لفظی گولہ باری اور بیانات کے بعد سیاسی درجہ حرارت اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے، جس کے بعد حکمران اتحاد نے پی ٹی آئی کی ممکنہ احتجاجی تحریک کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی۔
حکمران اتحاد کی قیادت کا حکومت کو عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا گرین سگنل دے دیا گیا۔
اتحادیوں نے گرفتاریوں کے لیے ٹاسک وزارت داخلہ کو سونپ دیا۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ وزارت داخلہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں نیب،ایف آئی اے اور مقامی پولیس کی مدد سے کرے گی جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمن عمران خان کی گرفتاری نیب یا ایف آئی اے کے ذریعے عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

Leave a Reply