Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جعلی بینک اکاؤنٹ کیس، آصف زرداری کے مبینہ فرنٹ مین قانون کے آگے سرنڈر کیلیے تیار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جعلی بینک اکاؤنٹ کیس، آصف زرداری کے مبینہ فرنٹ مین قانون کے آگے سرنڈر کیلیے تیار

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو میں جاری جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات میں سابق صدر آصف علی زرداری کے مبینہ فرنٹ مین یونس قدوائی عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یونس قدوائی نے وارنٹ منسوخی اور پندرہ روز کی حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں کل دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔

بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نامزد یونس قدوائی کینیڈا میں مقیم ہیں۔ احتساب عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر یونس قدوائی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *