Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جولائی تا اپریل: تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر 22.7 ارب ڈالر رہیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جولائی تا اپریل: تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر 22.7 ارب ڈالر رہیں

کراچی: رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 22.7 ارب ڈالر وطن بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 23-2022 کے ابتدائی 10 ماہ ( جولائی تا اپریل ) کے درمیان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر کا مجموعی حجم 22.7 ارب ڈالر رہا۔

گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ترسیلاتِ زر میں 13فیصد کمی آئی ہے۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.2 ارب ڈالر موصول ہوئے، نمو کے لحاظ سے اپریل میں کارکنوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 12.9 فیصد کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل میں سعودی عرب سے 489.3 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 382.1 ملین ڈالر، برطانیہ سے 360.7 ملین ڈالر اور امریکا سے 275.8ملین ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *