Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی، مئی کے مہینے کی سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی، مئی کے مہینے کی سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ

کراچی: شہر قائد میں بدھ کو پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو مئی کے مہینے میں اب تک کا سب سے زیادہ پارہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا موسم گرم ومرطوب رہا، دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے غیر معمولی حدت رہی،تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد ہونے کی وجہ سے غیر معمولی گرمی کی شدت زیادہ محسوس نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 3 ڈگری اضافے سے 39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا، اس سے قبل مئی کے مہینے میں شہر کا اوسط درجہ حرارت 38.8 ڈگری سینٹی گریڈ رہ چکا ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے چند روز کے دوران گرم ومرطوب موسم اوردوپہر کے وقت سمندری ہوائیں معطل ہونےکی توقع ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو پارہ 36 سے 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ جمعے کو تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جس کے سبب درجہ حرارت میں معمولی کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے دیگراضلاع میں موسم گرم وخشک رہنےاوربالائی اوروسطی سندھ کے اضلاع میں گرمی کا پارہ 44 ڈگری سے تجاوزکرسکتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *