Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جو کام 75 سال میں دشمن نے نہیں کیا وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی گروہ نے کر دکھایا، آئی ایس پی آر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جو کام 75 سال میں دشمن نے نہیں کیا وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی گروہ نے کر دکھایا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد منظم طریقے سے آرمی املاک اور تنصیبات پر حملے کر کے مخالفت میں نعرے بازی کروائی گئی، 9 مئی کے دن کو سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا اور مزید کوئی حملہ کیا گیا تو بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا، جس کے بعد شرپسند عناصر نے فوج کے خلاف مہم چلائی اور عوام کو بدظن کرنے کی کوشش کی، 9 مئی کے دن کو ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک طرف تو یہ شرپسند عناصر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فوج کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں اور دوسری طرف یہ رویہ دوغلے پن کی اعلیٰ مثال ہے۔ جو کام ملک کے ابدی دشمن 75 سال نہ کرسکے وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے ہوئے اس گروہ نے کر دکھایا ہے ۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اپنی ساکھ کی پراوہ نہ کرتے ہوئے فوج نے انتہائی تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صبر اور برداشت سے کام لیا کیونکہ مذموم منصوبہ بندی کے تحت صورت حال صرف اس لیے پیدا کی گئی تھی کہ فوج اپنا شدید ردعمل دے اور پھر اُسے سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا جاسکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کے سنجیدہ اقدامات اور تحمل کی وجہ سے یہ سازش ناکام ہوئی اور ہم اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ اس سارے منصوبے کے پیچھے پارٹی کے کچھ شرپسند رہنما تھے جنہوں نے احکامات اور ہدایات پہلے ہی جاری کیں۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ جو سہولت کار ،منصوبہ ساز اورسیاسی بلوائی ان کاروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور یہ تمام شر پسند عناصر اب نتائج کے خود ذمہ دار ہونگے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *