Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 11 اور 12 مئی کو بند رہیں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 11 اور 12 مئی کو بند رہیں گے

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد رونما ہونے سیاسی منظر کے پیش پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 11 اور 12 مئی کو بند رہیں گے جبکہ صوبے میں 9 ویں جماعت کے بورڈ امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

اس حوالے سے وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 11 اور 12 مئی کو بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجاب میں پنجاب اور خیبرپختون خوا میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پاک فوج کوطلب کرلیا جبکہ راولپنڈی میں فوج نے ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بگڑ جانے پر یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔
صوبے میں 9 ویں جماعت کے بورڈ امتحانات ملتوی

بعدازاں ایک اور جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ صوبے میں 9ویں جماعت کے بورڈ امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *