Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جی ایچ کیو حملے پر راجا بشارت سمیت پی ٹی آئی کارکنوں پر دہشتگردی کا مقدمہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جی ایچ کیو حملے پر راجا بشارت سمیت پی ٹی آئی کارکنوں پر دہشتگردی کا مقدمہ

راولپنڈی: پولیس نے جی ایچ کیو پر حملہ کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما راجا بشاورت سمیت پارٹی کارکنوں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجا بشارت سمیت درجنوں پی ٹی آئی کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات سمیت 9 دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق نامزد ملزمان نے گزشتہ روز جی ایچ کیو گیٹ نمبر ایک پر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی۔ نامزد ملزمان پیٹرول بموں سے لیس تھے اور افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ ملزمان نے سابق صوبائی وزیر راجا بشارت کی قیادت میں جی ایچ کیو بلڈنگ کے شیشے توڑے۔
جی ایچ کیو حملے پر راجا بشارت سمیت 15 ملزمان کے خلاف مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *