Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان میں جمعرات کو ہونے والے کیمبرج کے امتحانات بھی منسوخ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان میں جمعرات کو ہونے والے کیمبرج کے امتحانات بھی منسوخ

کراچی: کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے موجودہ ملکی غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر کل جمعرات کو بھی پاکستان میں ہونے والے اے اور او لیول کے پرچے منسوخ کر دیے ہیں۔

ترجمان برٹش کونسل کے مطابق کل جمعرات کو او لیول اور اے لیول کا پرچہ نہیں ہوگا،اس سے قبل بدھ کے امتحانات بھی منسوخ کیے گئے تھے، اب جمعرات کو بھی صبح اور دوپہر میں ہونے والے پرچے نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق منسوخی کے سبب اب ان مذکورہ مضامین کے پرچوں کے نتائج کی ایوریج مارکنگ کی جائے گی اور اسی مضمون کے دیے گئے دوسرے پرچوں کی بنیاد پر نتیجہ جاری ہوگا۔
برٹش کونسل کے مطابق منسوخ شدہ پرچوں کے نتائج اور گریڈنگ سے متعلق تفصیلات جلد جاری ہوں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *