Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کو ڈرنا یا بھاگنا نہیں عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے، آصف زرداری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کو ڈرنا یا بھاگنا نہیں عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے، آصف زرداری

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کا عمران خان کی گرفتاری اور شہر میں ہنگامہ آرائی پر بیان آگیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہروں میں ہنگامہ آرائی قابل افسوس اور شرمناک ہے، میں 14 سال جیل میں رہا لیکن کبھی کسی جیالے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اپنی عمریں جیلوں میں گزار دیں لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور انتشار پھیلانے والے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، عمران خان کو کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے انکو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے ، ڈرنا یا بھاگنا نہیں چاہئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *