Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہرے، پولیس سے جھڑپوں میں 6 ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہرے، پولیس سے جھڑپوں میں 6 ہلاک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کےبعد پی ٹی آئی احتجاج و جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے، جس کے دوران فائرنگ سے 6 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

پنجاب میں پی ٹی آئی کے دو جبکہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران چار افراد فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق لاہور میں احتجاج کے دوران پتھراؤ اور شیلنگ کے باعث پی ٹی آئی کے 8 کارکنان زخمی اور دو جاں بحق ہوئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ عبدالقدیر اور 35 سالہ نامعلوم شخص شامل ہیں۔
لاہور اور پشاور میں پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ اور فائرنگ سے پولیس افسران اور اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پشاور میں بھی پی ٹی آئی مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پی ٹی آئی کارکن مظاہرے کے دوران ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *