Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
12 گھنٹے سے سپریم کورٹ میں موجود فواد چوہدری باہر نکلتے ہی گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

12 گھنٹے سے سپریم کورٹ میں موجود فواد چوہدری باہر نکلتے ہی گرفتار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو سپریم کورٹ سے باہر نکلتے ہی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری گرفتاری سے بچنے کے لیے بدھ کی صبح سپریم کورٹ پہنچے تھے اور وہ گرفتاری کے خوف سے سارا دن سپریم کورٹ میں ہی موجود رہے اور پولیس باہر انکا انتظار کرتی رہی، رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب جیسے ہی فواد چوہدری سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر نکلے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

قبل ازیں فواد چوہدری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد میری گرفتاری کا بھی خطرہ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *