Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سول ایوی ایشن ملازمین کی فرض شناسی،خاتون مسافر کو گمشدہ قیمتی سامان لوٹا دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سول ایوی ایشن ملازمین کی فرض شناسی،خاتون مسافر کو گمشدہ قیمتی سامان لوٹا دیا

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی پرواز سے پاکستان آنے والی خاتون کا کھویا ہوا 15لاکھ روپے مالیت کا سامان تلاش کرکے واپس لوٹا دیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرتعینات عملے نے خاتون مسافر کا گم شدہ سامان تلاش کرکے لوٹا دیا۔ خاتون نے پارکنگ نمبر 12 میں ہینڈ بیگ بھولنے/گم ہونے کی شکایت درج کرائی تھی۔

گمشدہ سامان میں سونے کا سیٹ (06 تولے)، 1100 برطانوی پاؤنڈز وغیرہ شامل تھے، مذکورہ مسافر مانچسٹر سے اتحاد ایئرویز کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچی تھیں۔ مذکورہ سامان ایک بیگ میں رکھا گیا تھا۔
شکایت سیل نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پارکنگ سے بیگ اٹھانے والے مسافر کا پتہ چلایا، بیگ اٹھانے والا مانسہرہ کا رہائشی مسافرعلی الصبح عمرہ فلائٹ سے جدہ سے اسلام آباد پہنچا تھا۔

سول ایوی ایویشن ویجیلنس اسٹاف کے رابطہ کرنے پر مسافر نے تقریباً 15لاکھ روپے مالیت کی اشیاء ایئرپورٹ پہنچا دیں۔ ائیرپورٹ پر خاتون مسافر کو ان کے شوہر کی موجودگی میں سامان واپس کردیا گیا۔

سامان وصول کرتے ہوئے شوہر نے ایئرپورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کی تعریف کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *