Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پروفیسرصلاح الدین ثانی ریٹاٸرمنٹ سے ایک روز قبل دہلی کالج کے پرنسپل تعینات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پروفیسرصلاح الدین ثانی ریٹاٸرمنٹ سے ایک روز قبل دہلی کالج کے پرنسپل تعینات

کراچی: حکومت سندھ نے ماضی میں مختلف شکایات پر پرنسپل کے عہدے ہٹائے گئے پروفیسر صلاح الدّین ثانی کو گورنمنٹ دہلی سائنس کالج کا پرنسپل تعینات کردیا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ان کی تعیناتی محض ایک روز کے لیے کی گئی ہے کیونکہ وہ 13 مئی کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ محکمہ کالج ایجوکیشن نے اس سلسلے میں حکومت سندھ کو لاعلم رکھا جبکہ دوسری جانب کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پروفیسر صلاح الدین ثانی کی ریٹائرمنٹ کی کارروائی کررہا تھا اور ان کی ریٹائرمنٹ کے نوٹی فکیشن کے لیے ضروری دفتری کارروائی کے بعد نوٹ بھی تیار کیا جاچکا ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ کالج ایجوکیشن کی سفارش پر چیف سیکریٹری سندھ نے جمعرات 11 مئی کو اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ واضح رہے کہ پروفیسرصلاح الدّین ثانی اسلامیات کے پروفیسر ہیں اور محکمہ تعلیم سندھ میں ان کی تعیّناتی دینی مدرسے کی اس سند کی بنیاد پر ہوٸی تھی جسے مشروط طور پر ایم اے اسلامیات کے مساوی تسلیم کیا گیا تھا۔

جب پروفیسر ثانی شپ اونرز گورنمنٹ کالج نارتھ ناظم آباد میں بطور پرنسپل تعیّنات تھے تو اس کالج کے اساتذہ و دیگر غیر تدریسی عملے نے ان کی بدانتظامی اور عملے کے ساتھ ناروا سلوک کا الزام لگاتے ہوٸے ان کے خلاف ایک احتجاجی تحریک بھی چلاٸی تھی۔ جس کے بعد انہیں شپ اونرز گورنمنٹ کالج کی پرنسپل شپ سے ہٹادیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *