Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے جمیعت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ سربراہ جے یو آئی کی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے ریاستی اداروں پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *