اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جسے ملتوی کر کے کابینہ کا اجلاس کو طلب کرلیا گیاہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شرکا کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا، اب یہ اجلاس منگل کو ہوگا۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ قبل ازیں ملک میں جاری کشیدگی، ہنگامہ آرائی اور انتشار کے سبب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا۔

Leave a Reply