Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملے، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کارروائی کی قرارداد منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملے، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کارروائی کی قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے ملک میں انتشار پھیلانے اور سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملوں پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کے لیے قرارداد منظور کرلی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا۔ ایوان میں تحریک انصاف کی منحرف خاتون رکن اسمبلی وجیہہ قمر نے جناح ہاؤس، جی ایچ کیو اور دیگر سرکاری املاک پر حملوں کے خلاف مذمت اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کے لیے قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مذکورہ سیاسی جماعت اور اس کے انتشاری رہنماؤں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے، ایوان مذکورہ سیاسی جماعت کی جانب سے دفاعی اداروں کے خلاف غداری اور دوسرے بے بنیاد الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *