Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی مظاہروں میں شریک سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی مظاہروں میں شریک سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پی ٹی آئی کے مظاہروں میں شریک سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پرتشدد احتجاج میں سرکاری ملازمین کے شامل ہونے کی چھان بین شروع ہوگئی ہے جب کہ مظاہروں میں شریک سرکاری اسکول ٹیچرز کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے۔

احتجاج میں شرکت کرنے والے اساتذہ کی نشاندہی کے بعد پرتشدد واقعات میں شامل سرکاری ٹیچرز پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔ پولیس حکام کے مطابق سرکاری اسکول ٹیچرز و دیگر سرکاری ملازمین کی نشاندہی ویڈیوز اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے کی گئی ہے۔
سرکاری ٹیچرز و ملازمین کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپا مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، جس کے بعد پی ٹی آئی احتجاج میں شامل سرکاری ملازمین کے نمبرز بند ہیں اور وہ اسکولوں سے غائب ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *