Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جولائی تا اپریل، جاری کھاتے کا خسارہ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جولائی تا اپریل، جاری کھاتے کا خسارہ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا

کراچی: رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران جاری کھاتے ( کرنٹ اکاؤنٹ ) کا خسارہ 3.2 ارب ڈالر رہا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 23-2022 کے ابتدائی 10 ماہ ( جولائی تا اپریل ) میں جاری کھاتے کے خسارے کا حجم 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں جاری کھاتے کو 13 ارب 65 کروڑ ڈالر کا خسارہ درپیش رہا تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل میں جاری کھاتہ ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر فاضل ( سرپلس) رہا جبکہ اپریل 2022 میں جاری کھاتے کا خسارہ 64 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

اسی طرح رواں سال مارچ میں بھی جاری کھاتہ 75 کروڑ ڈالر فاضل رہا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *