Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایک بندہ ضمانت کروا کر باہر نکلتے ہی گرفتار ہوجاتا ہے، لاہور ہائیکورٹ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایک بندہ ضمانت کروا کر باہر نکلتے ہی گرفتار ہوجاتا ہے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور: پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دیے کہ ایک بندہ ضمانت کروا کر باہر نکلتا ہے آپ گرفتار کرلیتے ہیں۔

جسٹس انوار الحق نے ریمارکس دیے کہ خدارا اس ملک کو چلنے دیں اور لوگوں کے حقوق پامال نہ کریں، اب کوئی جلوس نکل رہا ہے اور نہ کوئی جلسہ ہے، لوگوں کو جانے دیں گھروں میں جاکر کھانا کھائیں۔

جسٹس انوار الحق نے ریمارکس میں کہا کہ اگر کسی نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو آپ مقدمہ درج کریں نظر بند کیوں کر رہے ہیں؟ اگر کسی نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا تو ہم کیا کہیں اس کو؟ وکلا اپنے کلائنٹ کو کہیں کہ آئندہ ایسے واقعات کا حصہ نہ بنیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے 70 پی ٹی ائی کے کارکنوں کی نظر بندی معطل کر دی جس کے بعد عدالت کی جانب سے نظر بندی معطل ہونے والے کارکنوں کی تعداد 101 ہوگئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *