Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کی رہائی کا حکم جاری کیا جس کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو اڈیالہ جیل کے باہر سے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو اب سے کچھ دیر قبل ہی رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

دوسری جانب جیل حکام نے تصدیق کی ہے کہ عدالتی حکم نامہ موصول ہونے کے بعد دونوں خواتین کو اڈیالہ سے رہا کیا گیا، جس کے بعد انہیں باہر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام کی طرف منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ راولپنڈی جیل کے باہر سے کوئی گرفتار کرلے اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

سماعت کا احوال

قبل ازیں تھری ایم پی او کے تحت گرفتارپی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلے میں کہا کہ شیریں مزاری دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہیں کریں گی۔

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا تھا کہ آج کل سب کچھ انٹرنیٹ پر ہے یہ وہاں لکھنا شروع کردیں گے جس پر عدالت نے کہا کہ ٹوئٹس سے متعلق بھی فیصلے میں لکھ دیا جائے گا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان کی احاطہ عدالت سے جس طریقے سے گرفتاری ہوئی اس سے حکومت کا کنڈکٹ معلوم ہوتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر فلک ناز کو حراست میں لینے کا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کے بھی احکامات جاری کیے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *