Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیف جسٹس اربوں کا ڈاکا ڈالنے والے کتنے مجرموں کو ’گڈ ٹو سی یو‘ کہتے ہیں، مریم نواز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیف جسٹس اربوں کا ڈاکا ڈالنے والے کتنے مجرموں کو ’گڈ ٹو سی یو‘ کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئیر نائب صدر مریم نواز کا چیف جسٹس کے بیان پر ردعمل آگیا۔

(ن) لیگ کی رہنما مریم نواز نے ٹوئٹر پربیان میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سوالات پوچھ لیے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ ’گڈ ٹو سی یو‘ کہتے ہیں؟ ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کروا کے مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟

مریم نواز نے چیف جسٹس سے سوال کیا کہ کہ کیا ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس شفٹ کرتے ہیں؟ سب پر اسی طرح ریمانڈ پرضمانتوں کی برسات کرتے اور یہ کہتے ہیں کہ فیملی کے افراد کو بلائیں ، گپیں لگائیں اور سو جائیں؟

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *