Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جب تک عمران زندہ ہے پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، علی زیدی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جب تک عمران زندہ ہے پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، علی زیدی

کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے تحریک انصاف چھوڑنے کی تردید کردی۔

علی زیدی کراچی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان زندہ ہے تحریک انصاف چھوڑنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ، تحریک انصاف چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ فوج ہماری ہے اور ہم فوج کے ہیں ، پر تشدد مظاہرے کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ، پرتشدد مظاہرے کسی صورت قبول نہیں۔
مزید پڑھیں: محمود مولوی کا پی ٹی آئی چھوڑنے اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج سب کا آئینی حق ہے ، اختلاف سب میں ہوسکتا ہے، یادگار شہدا کو جلانے پر میرے دل کو تکلیف ہوئی ، 9 مئی کے واقعات، سرکاری املاک کو جلانے کی مذمت کرتا ہوں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *