Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت کم نہ ہوسکی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت کم نہ ہوسکی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گرنے کے باوجود مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی سے 1988 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

ملک کے مختلف شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 233100 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 199846 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2950 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *